ہمارے بارے میں

Home|ہمارے بارے میں

حق حقدارتک

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کےدیے ہوئےعطیات،آپ کے اپنےخلاف ہی استعمال ہوسکتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی اپنے عطیات کا آڈٹ کیاہے؟

کیا آپ کو احساس ہے کہ خیراتی اداروں کے لیے صحیح تنظیم کا انتخاب کتنا اہم ہوتاہے؟

کیاکبھی آپ نے اپنےعطیات وصول کرنےوالی تنظیم کی صداقت کو نئے سرے سےدوبارہ جاننےکی کوشش کی ہے؟

ہمارے بارے میں

حق حقدارتک

پاکستان میں سالانہ زکوٰۃاور صدقات کے نام پر500 ارب سے زیادہ کا عطیہ کیا جاتاہے جو ملک کی جی ڈی پی کا3 فیصد ہے اور یہ ہر شخص کی آمدنی پر مبنی،دنیا بھرمیں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اربوں روپےکے مالی لین دین میں یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ اپنی سرگرمیوں کے لیے ایسی مالی اعانت کےطریقوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بدقسمتی ہے،مگریہ ہی حقیقت ہے کہ کچھ خیراتی تنظیمیں شدت پسندوں اور دہشت گرد تنظیموں کا محاذ اوراُن کی محافظ بنی ہوئی ہیں۔لیکن حق ،حقدار تک کے پیغام نے اس خطرے سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کیاہے۔اس مہم میں نادانستہ طور پر خیراتی اداروں کی مالی اعانت جیسے خطرے سے آگاہی اور عوامی شعور کی اصلاح پر توجہ دی جاتی ہے، کیوں کہ یہ ہی خطرات پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مدد کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے مقدس ایام میں لوگ بہت زیادہ عطیات دیتےہیں،جو مجموعی خیرات کا 70سے 80 فی صدہوتاہے۔پھر عید الفطر،عید الضحی اور اس کے بعدآنے والے مقدس دنوں پر بھی خیرات کی جاتی ہے۔اس بارے میں لوگوں کوخاص طور پرمحتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ایسے مواقعوں پردیکھیں کہ اپناصدقہ اورخیرات کن اداروں کودے رہے ہیں۔کیونکہ دہشت گرداورانتہا پسند تنظیمیں اس بار ترقیاتی کاموں کی آڑ میں معصوم لوگوں کو چندہ دینے والی منافع بخش جنس کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں اب تمام پاکستانی قابل اعتماد رجسٹرڈ تنظیموں کوہی اپنے عطیات دیں گے اور فلاحی ترقی میں شامل ہونے سے پہلے تنظیموں کے ریکارڈ اور کوائف کو چیک کرلیاکریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی بجائے،اُن لوگوں کی ضرورتوں کوسامنے رکھا جائے جو پرُتشدد حملوں سے متاثرہوئے ہیں۔ایسےمتاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔حق، حقدارتک کا یہ پیغام عوام کو اپنےعطیات کی ادائیگی سے متعلق چوکس کرنے کی ایک کوشش ہے۔